27 فروری،بھارتی رسوائی کا دن، جب پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے گرا کر تاریخ رقم کی

0
96

27 فروری،بھارتی رسوائی کا دن، جب پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے گرا کر تاریخ رقم کی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ 27 فروری 2019ء کو پاک فوج کی کمال جنگی حکمت عملی نے اپنے سے کئی گنا بڑی بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچایا۔ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش پر دشمن کے دو جنگی طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرائے۔

27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ آج کے روز دشمن کے دو جنگی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں‌ داخل ہوئے جنھیں ہمارے شاہینوں‌ نے مار گرایا۔پاکستان کی فضائی حدود میں‌ گھسنے کی کوشش کرنے والے دو طیاروں میں سے ایک کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا اور اقوامِ عالم میں بھارت کی ذلت و رسوائی کا سبب بنا۔ بھارت کا دوسرا جنگی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں‌ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

پاکستان کے ازلی بزدل دشمن بھارت نے پلوامہ واقعے کا بہانہ بنا کر پاکستانی قوم اور پاک فوج کو للکارا تھا۔ بھارتی طیاروں نے 25 اور 26 فروری 2019ء کی درمیانی شب آزاد کشمیر میں در اندازی کرتے ہوئے بالاکوٹ میں جعلی آپریشن کا ڈرامہ رچایا۔ پاکستانی طیاروں نے تعاقب کیا تو دشمن کے جہازوں نے بدحواسی میں اپنے پے لوڈ گرا کر بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔ بھارتی طیاروں نے پاکستان میں ایک کوا اور سات درخت مار گرائے تھے،

بھارت کے رات کے حملے کا پاکستان نے دن میں جواب دیا،پاک فضایہ کے شیر دل جوانوں نے بھارت کا ایک طیارہ آزاد کشمیر میں، دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔ ایک ہی دن بعد جوابی حملے نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور جنگ کی باتیں کرنے والا بھارت جھاگ کی طرح بیٹھ گیا.

نعمان علی خان پاک فضائیہ کے وہ جاں باز ہیں جنھوں نے ابھی نندن کے مگ 21 کو زمین کا منہ دکھایا اور یوں 27 فروری کو بھری گئی اڑان عبرت ناک انجام سے دوچار ہوئی۔ پاکستان کی فضاؤں کا یہ محافظ ایئر فورس میں ونگ کمانڈر ہے۔ پاکستان کے دوسرے شیر دل اسکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی ہیں جن کے نشانے پر آنے والا بھارتی جہاز تباہ ہوا اور اس کا ملبا مقبوضہ کشمیر میں گرا۔حکومتِ پاکستان نے ونگ کمانڈر نعمان علی خان کو ستارۂ جرات اور اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کو تمغۂ جرات سے نوازا۔

مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کیا، پاکستان نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خطے میں جنگ نہین امن چاہتا ہے تاہم پاکستان نے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حملہ آور کو مؤثر جواب دیا جائے گا ۔ اس پورے بحران کے دوران پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر چوکس رہیں اور انٹر سروس ہم آہنگی کے اعلیٰ درجے کے ساتھ کام کیا۔ اس دورانیہ میں پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ ایک قوم اور ایک روح ہیں۔ اس کی شہری اور عسکری قیادت نے وقار کے ساتھ امن کے قیام اور انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

امن کی خواہش کے پیش نظر پاکستان نے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو طبی سہولیات فراہم کیں اوراس کے ساتھ اپنی روایتی میزبانی کا برتائو کیا جبکہ رضاکارانہ طور پر اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا۔ اس سارے عمل سے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ ہوتا ہے کہ مادر وطن پر کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جاتی۔ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور پوری طرح تیار ہیں۔

پاکستان ہمیشہ بقائے باہمی اور خطے میں امن کا خواہاں ہے اور خطے کے امن کو محفوظ بنانے کے راستے پر کاربند ہے۔ بھارت کے ساتھ امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ یہ اقدام خطے کے عوام کو غربت سے نکالنے ، ان کی ترقی و خوشحالی کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ پاکستان امن کا شراکت دار ہے اور اس کی تزویراتی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کے طیارے کے میزائل پاک فضائیہ نے نمائش کے لئے پیش کر دیئے، عوام کی بڑی تعداد نمائش میں پہنچ گئی اور پاک فضائیہ کے جوانوں کے بہادری کو سراہا

پاکستان نے 27 فروری کو بھارتی شکست کے ناقابل تردید ثبوث دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں، پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے مگ 21 بائیس طیارے کے چاروں میزائل نمائش کیلئے پیش کئے ہیں، بھارتی مگ طیارے سے کوئی میزائل فائر نہیں ہوا اور نہ ہی ایف 16 طیارہ گرایا گیا۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے پاکستانی ایف 16 گرانے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈہ کیا۔

27 فروری 2019ءکو پاکستان کی سرحدی حدود میں دراندازی کرنے پر گرائے گئے بھارتی طیارے کے مختلف حصوں کی نمائش ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔ فضائیہ کے حکام نے بھارتی مِگ 21 کے میزائل آر 73 اور آر 77 اور دیگر حصوں کو نمائش کےلئے پیش کیا۔

پاک فضائیہ کے حکام نے نمائش کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے فضاءمیں موجود تمام طیاروں کی نشاندہی کی، انہیں لاک کیا اور دو مار گرائے۔ پاک فضائیہ نے ایل او سی کے اس پار 4 اہداف لاک کئے، تباہ نہ کئے اور خون بہا سے گریز کیا۔ پاک فضائیہ چاہتی تو بہت جانی اور مالی نقصان پہنچایا جا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں پاک فضائیہ حکام نے کہا کہ پاک فضائیہ موجود تمام ہتھیار ملکی دفاع کیلئے استعمال کا مکمل اختیار رکھتی ہے۔

پاک فضائیہ کے حکام نے بتایا کہ 27 فروری 2019ءکا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔ پاک فضائیہ نے اس روز بھی ہمیشہ کی طرح بھرپور پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا اور مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبہ کے ساتھ ملکی دفاع کےلئے کام کرے گی۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے ایک نیا نغمہ جاری کر دیا۔

گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے ” اللہ اکبر” میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے ۔27 فروری 19 پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا تھا

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے،جب پاک فضائیہ کے جوانوں نے دن کی روشنی میں بھارت کے طیارے گرائے تھے،نغمےمیں پاک فضائیہ کےشیردل جوانوں کی بہادری کوخراجِ عقیدت پیش کیاگیا

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کیخلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی تاریخ میں’’آپریشن سوفٹ ریٹارٹ‘‘کےنام سےیادرکھی جائیگی، ہم اللہ تعالیٰ کےحضورسجدہ شکربجالاتےہیں کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پرپورااترنےکا موقع دیا. انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران دشمن کی جارحیت کابروقت اوربھرپورجواب دینے میں کامیاب رہے آیندہ بھی دشمن کی جانب سےکسی قسم کی جارحیت کاجواب پہلےسےزیادہ سخت اندازسےدیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کےتمام افرادکوسلام پیش کرتاہوں

 

Leave a reply