27 فروری، سرپرائیز ڈے، پاک فضائیہ نے کیا ملی نغمہ جاری

0
49

27 فروری، سرپرائیز ڈے، پاک فضائیہ نے کیا ملی نغمہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے ایک نیا نغمہ جاری کر دیا۔

گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے ” اللہ اکبر” میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے ۔27 فروری 19 پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا تھا

 

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے،جب پاک فضائیہ کے جوانوں نے دن کی روشنی میں بھارت کے طیارے گرائے تھے،نغمےمیں پاک فضائیہ کےشیردل جوانوں کی بہادری کوخراجِ عقیدت پیش کیاگیا

ملی نغمے کے بول اس طرح سے  ہیں،بازی لگا کے ، تجھ کو دکھا دیں گے ہم، شاہینوں کی ہے یہ فضا، اللہ اکبر، دیکھا تو نے اپنا انجام ،اللہ اکبر

https://www.youtube.com/watch?v=0gb5P25ue5E&feature=youtu.be

واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کیخلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی تاریخ میں’’آپریشن سوفٹ ریٹارٹ‘‘کےنام سےیادرکھی جائیگی، ہم اللہ تعالیٰ کےحضورسجدہ شکربجالاتےہیں کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پرپورااترنےکا موقع دیا. انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران دشمن کی جارحیت کابروقت اوربھرپورجواب دینے میں کامیاب رہے آیندہ بھی دشمن کی جانب سےکسی قسم کی جارحیت کاجواب پہلےسےزیادہ سخت اندازسےدیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کےتمام افرادکوسلام پیش کرتاہوں

رافیل ہو یا کچھ اور.. 27 فروری کی طرح دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان کا دبنگ اعلان

Leave a reply