28 مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،حمزہ شہباز

0
35

یوم تکبیر کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ چاغی کی پہاڑیاں نواز شریف کی اپنی مٹی سے محبت کی گواہی دے رہی ہیں، بقا کا سفر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے سے شروع ہوکر معیشت کی مضبوطی کے لیے جاری ہے، اللہ میری دھرتی کو ہمیشہ سلامت رکھے

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت ہوئے آج 24 سال ہوگئے،جوہری پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں،وزیراعظم بنتے ہی ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ذوالفقار علی بھٹو نے شدید عالمی دباو کے باجود پاکستان کا جوہری پروگرام جاری رکھا ذوالفقار علی بھٹو نے ملکی دفاع کی خاطر پاکستان کا جوہری پروگرام منسوخ نہیں کیا، پاکستان نے چاغی میں کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے بھٹو کے پروگرام کی تکمیل کی آج پاکستان کا دفاعی نظام دنیا کے طاقتور ممالک میں شامل ہوتا ہے ملک و قوم کے دفاع کی خاطر پیپلز پارٹی کے قائدین کی قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔وزیراعلی حمزہ شہباز نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تخسیر بنایا 28 مئی 1998 کو اس تاریخی کارنامے سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا۔

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل،وزیراعظم کا یوم تکبیر پرخصوصی پیغام

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی منزل بھی حاصل کریں گے آج اس عزم کا اعادہ کر نا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت، خود مختاری اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی ایٹمی صلاحیت برقرار رکھے گا ۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا کہنا ہے کہ یوم تکبیر وطن کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔آج جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک توازن برقرار رکھنے کے عزم کا دن ہے جنوبی ایشیا مین امن و سلامتی قائم رکھنے کے لیے پاکستان پرعز م ہے-

انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں خطرات سے بچنے کےلیے اسٹرٹیجک معاہدہ کی پیشکش اہم ہے 24سال پہلے پاکستان نے 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکےکئے تھے،پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی صلاحیت برقرار رکھے گا ۔

قبل ازیں وزیر اعظم نے یوم تکبیر پرخصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج کے دن 1998 میں وزیراعظم نواز شریف نے قیادت کےدلیرانہ شو میں دباؤ اورترغیبات کومسترد کرکے پاکستان کو دنیا کی ایٹمی طاقت بنا یا ب ہم اسے معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کا عزم کر چکے ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد کی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جارہاہے۔24سال پہلے پاکستان نے 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکےکیے تھے۔

ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

Leave a reply