اسلام آباد پولیس ملازمین کی ویلفئیر کے لیے نئے اقدامات شروع

0
35

اسلام آباد پولیس ملازمین کی ویلفئیر کے لیے نئے اقدامات شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس ملازمین کی ویلفئیر کے لیے نئے اقدامات شروع کیے جارہے ہیں

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ علاج معالجہ، دوائیوں کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، پولیس سروس سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن اور دیگر مراعات کی بروقت ادائیگی کے لیے خصوصی ڈیسک کا قیام کیا جارہاہے،ملازمین کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ونڈو پالیسی اپنائی جارہی ہے،

آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کے سہولیات کے لئےمزید بہت سارے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،پولیس فورس کے جوان میرے بازو ہیں ان کی ویلفیئر کے لیے ہر ممکن اقدامات کروں گا، صحتمدانہ سرگرمیوں کا خصوصی طور پر انعقاد کروایا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ میری فورس ذہنی طور پر آسودہ ہو گی تو مزید بہتر انداز میں شہریوں کی خدمت کر سکے گی۔ایسے اقدامات سے پولیس کا مورال بلند ہوگا اور بہتر طریقے سے فرائض انجام دیں گے،

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ انوسٹی گیشن ونگ کی تنظیم نو کا مقصد انوسٹی گیشن کے معیار کو بین الاقوامی سطح کا بنانا ہے،

انوسٹیگیشن ونگ بنانے سے شہریوں کے مسائل اور مقدمات کو جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا، اس ونگ سے میرٹ پر تفتیش عمل میں لاکر ملزمان کو عدالتوں سے سزا دلوائی جائے گی،

اس ونگ کا مقصد موقع واردات سے فوری شواہد اکٹھےکرکے وقوعہ کی شفاف تحقیقات کرنا ہے۔ ہمارا اولین مقصد شہریوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،اس سلسلہ میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی،

اسلام آباد پولیس کی کاروائی،دو خواتین سمیت پانچ ملزمان گرفتار،جرم کیا؟

Leave a reply