2 دن سے خود ٹریفک میں خوار ہورہا،جسٹس شاہد کریم کا بڑا حکم
لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹ میچزکےدوران ٹریفک کو بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
لاہور ہائیکورٹ نے میچزکے دوران روڈ بلاک کرنے سے روک دیا ،لاہور ہائیکورٹ نے 12 اکتوبرکو سیکریٹری داخلہ پنجاب کو طلب کرلیا ،جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹل کمیشن کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 3 سال میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے بہت کاوشیں کی ہیں، عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اب لاہور میں اسموگ دوبارہ شروع ہوگیا جو ہرسال تباہی پھیر دیتی ہے ،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2 دن سے خود ٹریفک میں خوار ہورہا ہوں ،مریض نے ایمبولنس میں مرنا ہے یا ہم نے خوار ہونا ہے کوئی وجہ ہونی چاہیے، غیر ملکی ٹیم ہو تو سمجھ میں آتا ہے، کل کبڈی والے کہنا شروع کردیں تو کیا ہوگا،
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے لوکل میچوں کے دوران لاہور کی ٹریفک کوجام کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ، ایس پی سکیورٹی اور سی ٹی او لاہور کو ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا مسٹر جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کے کیس کی سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا مقامی کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک بند کرنے کا کیا جواز ہے۔ کس قانون کے تحت سڑکیں بند کی گئیں جس سے سموگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔ کل کو کوئی پاکستان نہیں آئے گا۔ میں بھی ٹریفک میں 90 منٹ پھنسا رہا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوکل میچوں میں سکیورٹی لگائیں مگر ٹریفک کو نہ روکیں ۔ ریجنل ٹی ٹونٹی میچز کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ ٹیموں کو ہوٹل سے سٹیڈیم لانے کیلئے آدھا گھنٹہ پہلے اور آدھا گھنٹہ بعد تک ٹریفک بند رکھی جاتی ہے۔ جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی