دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز
سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ہی کھلاڑی کھیلیں گے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلے تھے۔ سیریز کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا،سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کے مطابق ان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔