تین سے چار خود کش حملہ آور شہر میں داخل، ہائی الرٹ جاری

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تین سے چار خود کش حملہ آوروں کی اطلاع پر شہر بھر میں ہائی الرٹ جا ری کر دیا گیا ہے۔

بھارت نے اچانک ہندوستانی بحریہ کو کیوں‌ ہائی الرٹ کر دیا؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس خود کش حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور دہلی میں تیوہار کے موقع پرکسی بڑے حملہ کو سر انجام دینے کی کوشش میں ہیں۔ایک ویب سائٹ نے خفیہ ایجنسیوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ جیش محمد کے جدید ہتھیاروں سے لیس تین سے چار خود کش حملہ آور اس وقت دہلی میں موجود ہیں۔

خودکش حملہ آوروں کی اطلاعات کے بعد دہلی پولس نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ عوامی مقامات مثلاً ریلوے اسٹیش، بس اسٹینڈ اور میٹرو اسٹیشنوں پر سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ میٹرو اسٹیشونوں پر تفتیش سخت کر دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اورفضائیہ اچانک ہائی الرٹ، ہر طرف افراتفری

واضح رہے اس سے قبل کل یعنی بدھ کے روز ریاست پنجاب سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا تھا۔قبل ازیں ایس آئی ٹی نے امرتسر سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ طرز کے حملے کا ہائی الرٹ،بھارت نے بڑا قدم اٹھا لیا

Comments are closed.