تھرمل پاور کالونی مظفرگڑھ میں 3 معصوم بچیوں کی لاشیں خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی ہیں
اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی سارجنٹ اعجاز کی تین بچیاں جن کی عمر 6 تا 11 سال ہے کل شام سے لاپتہ تھیں سامنے پلاٹ میں کھیلنے کے لیے گئی تھیں۔ ان کی لاشیں ساتھ والے خالی کوارٹر سے ملی ہیں پولیس موقع پر شواہد اکٹھے کررہی ہے۔ بچیوں کو گلے کاٹ کر قتل کیا گیا ہے
تھرمل کالونی مظفر گڑھ تھرمل پاور سٹیشن کی ملکیت رہائشی کالونی ہے جہاں ملازمین رہائش رکھتے ہیں، باغی ٹی وی کو ملنے والی رپورٹس کے مطابق اس کالونی کی اپنی سیکورٹی ہوتی ہے، کالونی میں آنے اور جانے والوں کا ریکارڈ رکھا جاتا ے، کسی غیر متعلقہ بندے کو کالونی میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ملتی، تلہ گنگ کے علاقے ملتان خورد کے رہائشی سیکورٹی سارجنٹ اعجاز کی تین بیٹیاں لاہتہ ہوئیں تو اگلے دن لاشیں ملیں، ٍڈی ایس پی سٹی مظفر گڑھ موقع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کیا، لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے بچیوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کیا،
دوسری جانب مبینہ طور پر اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچیوں کو انکے قریبی افراد میں سے کسی نے قتل کیا، پولیس جلد قاتلوں تک پہنچ جائے گی، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ 12 گھنٹے بچیاں غائب رہیں ، چھوٹی سی کالونی ہے، اورتین بچیوںکے گلے کاٹ دیئے گئے کسی کو معلوم تک نہیں ہو سکا،بچیاں لاپتہ ہوئی تھیں تو انکو خالی کوارٹر کی طرف تلاش کیوں نہیں کیا گیا؟
آر پی او کپیٹن (ر) سجاد حسن خان نے تین بچیوں کی لاشیں ملنے کا واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی،آر پی او نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دیا اور ڈی پی او کو متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھنے کی ھدایت کی،آر پی او نے واقعہ میں ملوث مجرمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے ااور آر پی او نے واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا بھی حکم دیا، آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ ظلم و زیادتی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں
تین معصوم بچیوں کا مظفر گڑھ میں قتل کا سن کا انتہائی صدمے میں ہوں۔حافظ عمار یاسر
سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر کا کہنا ہے کہ انا للہ وانا الیہ راجعون …..تلہ گنگ کی تین معصوم بچیوں کا مظفر گڑھ میں قتل کا سن کا انتہائی صدمے میں ہوں۔ ظلم و بربریت کی ایسی مثال ملنا مشکل ہے۔ سفاک قاتلوں کا معصوم بچیوں کو قتل کی بھینٹ چڑھانا موجودہ حکومت کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ امن و مان کی صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے۔ لیکن موجودہ حکومت پولیس سے امن و امان بحال کروانے کے بجائے اپنے مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کےلیے استعمال کررہی ہے۔ جبکہ دوسری طرف سفاک اور قاتل درندے کھلے عام وحشت برپاکررہے ہیں۔ میں مقتول بچیوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہو۔ ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالی تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اور بچیوں کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
اَللّھُم لَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَا یَخَافُکَ فِینَا وَلَا يَرْحَمُنَا۔
اے اللہ ہم پر کسی ایسے شخص کو مسلط نہ کر جو ہمارے حق میں آپ سے نہ ڈرے اور ہم پر رحم نہ کرے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون …..
تلہ گنگ کی تین معصوم بچیوں کا مظفر گڑھ میں قتل کا سن کا انتہائی صدمے میں ہو۔ ظلم و بربریت کی ایسی مثال ملنا مشکل ہے۔ سفاک قاتلوں کا معصوم بچیوں کو قتل کی بھینٹ چڑھانا موجودہ حکومت کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
امن و مان کی صورتحال روز بروز…— Hafiz Ammar Yasir (@ammaryasirhafiz) July 18, 2023