اوکاڑہ :فوتگی پر آئے 2 جڑواں بچوں سمیت کمرے میں دھواں بھرنے سے 3 جاں بحق ،2 کی حالت تشویشناک

اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) شیرگڑھ:کے نواحی علاقے حسین گڑھ میں فوتگی پر آئے 2 جڑواں بچے کمرے میں دھواں بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ڈیڑھ سالہ نور فاطمہ اور عثمان کے نام سے ہوئی ۔متاثرہ افراد کمرے میں سردی کی شدت سے بچنے کے لیے انگیٹھی میں لکڑیاں جلا کر سوئے تھے ۔واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جاں بحق ہونے والے بچوں کی تدفین کر دی گئی ،اختر آباد سے متاثرہ افراد میں صدیق نامی شخص اسپتال میں دم توڑ گیا ۔جان بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی جبکہ 25 سالہ عابدہ اور 45 سالہ بشری کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

Leave a reply