3 ہزار کم،دیہاڑی دار مزدور کو کتنی رقم دی جائے؟ وفاقی وزیر نے وزیراعظم سے کیا بڑا مطالبہ

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا تمام آپریشن معطل کردیا گیا ہے

غلام سرور خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے کیسز زیادہ تعداد میں ہیں،حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گلگت اور اسکردو کی پروازیں جاری رہیں گی،بینکاک موجود پاکستانیوں کو واپس لانے کے بارے میں سوچا جارہا ہے،

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ قطری ایئر لائنز میں کوئی پاکستانی نہیں آسکتا،قطری ایئر لائنز یہاں سے مسافروں کو لے کر جاتی ہے، شہباز شریف کا پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس سے اٹھ کر جانا نامناسب تھا، بغیر ٹیسٹ کے کوئی پاکستانی اب ملک میں داخل نہیں ہوپائے گا،پی آئی اے کو ماہانہ 7ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے،پی آئی اے کو مارچ میں6ارب روپے کا خسارہ ہوچکا ہے،سول ایوی ایشن کوایک ارب روپے سے زائد کا نقصان ہورہا ہے،وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ دیہاڑی دار مزدور کو 5ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں،

واضح رہے کہ حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے غریبوں کو 3 ہزار ماہانہ دینے کا اعلان کیا ہے

Leave a reply