3 لڑکیوں سے بیک وقت دوستی، ملزم نے کیا 90 بار گھناؤنا کام،بالآخر پکڑا ہی گیا
3 لڑکیوں سے بیک وقت دوستی، ملزم نے کیا 90 بار گھناؤنا کام،بالآخر پکڑا ہی گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تین لڑکیوں سے دوستی کو قائم رکھنے کے لئے نوجوان نے 90 چوریاں کر ڈالیں، بالآخر پولیس نے پکڑ لیا
واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں بھارتی ریاست بہار کے ضلع کیمور میں چوری کی وارداتیں بڑھ رہی تھیں اور پولیس اس حوالہ سے پریشان تھی کیونکہ چور پکڑا نہیں جا رہا تھا،کبھی موبائل چوری ہو رہے تھے تو کبھی زیور گھروں سے چوری ہو رہا تھا، دفاتر کے باہر کھڑی بائیک بھی چوری ہو جاتی تھیں
ایک شخص کی جانب سے موبائل چوری کی شکایت پر پولیس مارکیٹ گئی اور موبائل کے خریدو فروخت والی جو دکان کھلی تھی وہاں پولیس اہلکار بطور گاہک کھڑا رہا، وہاں ایک شخص موبائل فروخت کرنے آیا تو اسے فوری پولیس نے حراست میں لے لیا کیونکہ پولیس کو شک تھا کہ یہی چور ہو سکتا ہے بعد ازاں پولیس کا شک یقین میں بدل گیا÷
پولیس کے مطابق جس ملزم کو پکڑا گیا اس نے تین لڑکیوں کے ساتھ دوستی کر رکھی تھی اور اسکے لئے خرچے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اسلئے اس نے چوری کرنا شروع کر دی،ملزم چین پور کے علاقے لوہرا کا رہائشی اور اس کا نام لا لا ہند ہے، جو پولیس کو دیگر کئی مقدمات میں بھی مطلوب تھا
پولیس کے مطابق ملزم نے 90 چوریوں کا دوران تفتیش اعتراف کیا ہے، اس نے کئی موبائل چوری کر کے انہیں زمین میں بھی گڑھا کھود کر چھپا رکھا تھا جن کو وہ پیسے ختم ہونے پر فروخت کرتا تھا، پولیس نے گڑھے سے 185 موبائل برآمد کئے ہیں،ملزم کے گھر سے چوری کی 5 بائیک اور ایک بندوق بھی برآمد ہوئی ہے،
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
پولیس نے کاروائی وسیع کرتے ہوئے چوری کے موبائل خریدنے پر چار دکانداروں کو بی گرفتار کر لیا ہے.ملزم کے گھر سے زیورات بھی برآمد ہوا ہے،پولیس نے سونے کا کام کرنے والوں سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.
پولیس کے مطابق ملزم نے نہ صرف بہار بلکہ اترپردیش میں بھی چوری کی وارداتیں سرانجام دیں،