کندھ کوٹ : پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس،پولیس کانوائے پر حملہ 3 افراد اغواء، ایک زخمی ،مغویوں کی تعداد 6 ہوگئی

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگار) پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس،پولیس کانوائے پر حملہ 3 افراد اغواء، ایک زخمی ،مغویوں کی تعداد 6 ہوگئی
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ ڈاکوں کی پولیس کانوائے میں جانے والی مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار شروع کردی ہے ،ڈاکوکانوائے سے 3 افراد کو اغوا کرکے لے گئے. تھانہ تنگوانی کی حدود بجارآباد اسٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے کانوائے پر حملہ کردیا ڈاکوؤں نے پولیس اور مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ایک مسافر زخمی ہوگیا، فائرنگ کے باعث مسافر گاڑیاں رک گئیں، ڈاکوؤں نے مسافروں کو یرغمال بنا لیا لوٹ مار کے بعد ڈاکوؤں نے ٹھل کے رہائشی 3 افراد کو اغواء کرکے لے گئے، ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والوں میں عبدالغفور ،منصور احمد اور لعل محمد برڑو شامل ہیں، واقعے کے بعد ڈاکوں فرار ہوگئے پولیس کی علاقے میں ناکہ بندی، کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ ایس ایس پی عرفان سموں ڈاکوں مغویوں مغویوں کو لےکر کچے کے طرف فرار ہوگئے ہیں ان کا پیچھا کیا جا رہا ہے –