ملتان سلطانز کے تین کھلاڑی آؤٹ، معین بھی پویلین لوٹ گئے 12ویں اورکے اختتام پر91 رنز

0
28

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ملتان سلطانز نے تاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز جیمز ونس اور ذیشان اشرف نے ٹیم کو 23رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد ذیشان 8رنز بنا کر نسیم شاہ کی وکٹ بن گئے۔

جیمزونس اور کپتان شان مسعود نے اسکور کو 40تک پہنچایا ہی تھا کہ انگلش بلے باز کی 6چوکوں سے مزین 29رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ معین علی اس مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوئے اور بین کٹنگ کو چوکا مارنے کے بعد اگلی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔

ملتان سلطانز نے اب تک 12اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 91رنز بنائے ہیں۔اس سے پہلے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ بیٹنگ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور ہم گزشتہ روز اچھی بیٹنگ کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ ابھی تک بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے لیکن ہم ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔

دونوں ٹیموں نے میچ کے لیے فائنل الیون میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں جہاں سلطانز نے روی بوپارہ کی جگہ جیمز ونس کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ بلاول بھٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

گلیڈی ایٹرز نے ٹائمل ملز کی جگہ انور علی اور احمد شہزاد کی جگہ احسان علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں سرفہرست ہیں۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، معین علی، رلی روسو، جیمز ونس، ذیشان اشرف، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلاول بھٹی، عمران طاہر، محمد الیاس اور محمد عرفان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، احسن علی، جیسن روئے، شین واٹسن، اعظم خان، بین کٹنگ، محمد نواز، انور علی، سہیل خان، نسیم شاہ اور محمد حسنین

Leave a reply