فیصل آباد: خاتون سے مبینہ زیادتی،3 پولیس اہلکار گرفتار

پولیس اہلکاروں نے خاتون اور مرد کو پکڑا تھا جس کے بعد وہ خاتون کو تھانے کی بجائے نامعلوم مقام پر لے گئے

فیصل آباد،باغی ٹی وی (ویب نیوز) خاتون سے مبینہ زیادتی،3 پولیس اہلکار گرفتار

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔گرفتار پولیس ملازمین میں شجاعت بلوچ، صہیب اخلاق شامل ہیں۔

واقعہ تحصیل سمندری میں پیش آیا، پولیس اہلکاروں نے خاتون اور مرد کو پکڑا تھا جس کے بعد وہ خاتون کو تھانے کی بجائے نامعلوم مقام پر لے گئے

تینوں پولیس اہلکاروں نے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی لیکن جب معاملہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں آیا تو تینوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

Comments are closed.