30 کمپنیاں بند، 56 کمپنیز سکینڈل میں پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
پنجاب حکومت کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں پنجاب کی 30کمپنیوں کو بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ یہ فیصلہ 56 کمپنیز سکینڈل سے متعلق کیا گیا ہے ۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنیوںکو بند کرنے سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہوگی ۔ ملک میں بزنس پلان کے بغیر کسی کمپنی کو بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب میں 56کمپنیاں قائم کی تھیں اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس سے کارکردگی میں بہتری آئے گی. اس سلسلہ میں نیب میں کئی ریفرنسز کی انکوائری بھی چل رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس فیصلہ سے حکومت کو اربوںروپے کی خطیر رقوم کی بچت ہو گی.