غیرملکیوں اورافغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی انخلا کی اجازت ہو گی

0
35

غیرملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے جانے کی اجازت ہوگی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطاق طالبان نے 100 ممالک کو یقین دہانی کرا دی کہ 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے جانے کی اجازت ہوگی 100 ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان بھی جاری کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 100 ممالک میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیٹو اور یورپی یونین بھی شامل ہیں جبکہ فہرست میں روس اور چین شامل نہیں ہیں۔

دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ طالبان نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر کوئی امریکی افغانستان میں رک گیا ہے تو وہاں پھنسے گا نہیں۔

افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

واضح رہے کہ آج افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا جس میں سلامتی کونسل کے نیٹو کی طاقت کے حامل 5 مستقل اراکین شرکت کریں گے-

فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ فرانس اور برطانیہ کی جانب سے کابل میں اقوام متحدہ کے تحت سیف زون بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی تا کہ وہ افراد جو افغانستان سے نکلنا چاہیں باآسانی باہر جاسکیں۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ کابل سے انخلاء کے لیے طالبان سے بات چیت کا مطلب انہیں تسلیم کرنا نہیں-

Leave a reply