320لیٹر دیسی شراباور 80لیٹر لہن برآمد،بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار

0
13

مظفرگڑھ میں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکےایک ملزم کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے بھٹہ پور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آفاق کے مطابق بدنام زمانہ شراب فروش حنیف ڈوگر کے خلاف کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی،ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق کاروائی کے دوران 320 لیٹر دیسی شراب اور 80 لیٹر لہن سمیت شراب کشید کرنے کے آلات و سامان برامد ہوئے،منشیات فروش حنیف ڈوگر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

Leave a reply