3200 صحافیوں کو پلاٹ دینے کا فیصلہ،قصور کی صحافی برادری کا میرٹ پر فراہمی کا مطالبہ
قصور
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے 3200 صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کی یقین دہانی،قصور کی صحافی برادری کا میرٹ اور پارٹی بیس سے ہٹ کر منصفانہ تقسیم کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے ملاقات کی جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صحافی برادری کے لئے تاریخی اقدام کرتے ہوئے پنجاب کے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
جس پر صحافی برادری نے اظہار تشکر ادا کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ میرٹ پر تقسیم کا عمل شروع کیا جائے نا کہ ایسا ہو کہ اپنی پارٹی کے حمایتی و مخالف پارٹیوں کے حمایتوں میں فرق کیا جائے
چونکہ صحافی مملکت کے عام فرد سے لے کر خاص فرد کا نمائندہ ہوتا ہے اس لئے منصفانہ تقسیم کا عمل لازم ہے
مریم نواز کا وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے
وزیراعلی پنجاب کی صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لئے تمام قانونی تقاضے جلد پورے کرنے کا حکم صادر کر دیا گیا ہے
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کو جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کی کاروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے
وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں
صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کر رہے یہ انکا حق ہے تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیے جائیں گے
وزارت اطلاعات پنجاب کا لاہور پریس کلب کے علاؤہ دیگر لاہور کے صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا
قصور کی صحافی برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پلاٹس کی تقسیم کو شفاف اور احسن انداز سے کیا جائے تاکہ ثابت ہو سکے پنجاب گورنمنٹ میرٹ پر کام کر رہی ہے