آج 1987ء سےقید فتح محمد کو سینٹرل جیل مچھ بلوچستان سے 34 سال بعد رہائی مل گئی-
باغی ٹی وی : 1987ء سے سینٹرل جیل مچھ بلوچستان میں قید فتح محمد نے قید سے رہائی ملنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باغی ٹی وی کا ان کی رہائی کے لئے کاوشوں اور خصوصی طور پر باغی ٹی وی کے صحافی طہ منیب کا شکریہ اداکیا-
ہم باغی ٹی وی @BaaghiTV کے @Taahaa_ صاحب کے بھی انتہائی مشکور ہیں جنہوں فتح کے متعلق تفصیلی رپورٹ شائع کی ۔ وہ واحد صحافی ہیں جنہوں نے فتح کے کیس کو ہائی لائٹ کرنے میں کردار ادا کیا بہت بہت شکریہ @HamidMirPAK@FaizullahSwati@SaboohSyed@SaleemKhanSafi@leokhanasim@JNPak_ https://t.co/Inp1CN2itr
— Prisoners Voice (@Voiceofprisoner) January 12, 2021
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں باغی ٹی وی اور طہ منیب کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم باغی ٹی وی اور طہ صاحب کے بھی انتہائی مشکور ہیں جنہوں فتح کے متعلق تفصیلی رپورٹ شائع کی ۔ وہ واحد صحافی ہیں جنہوں نے فتح کے کیس کو ہائی لائٹ کرنے میں کردار ادا کیا بہت بہت شکریہ-
انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں محترمہ آمنہ جنجوعہ صاحبہ کےانتہائی مشکور ہیں جنکی اس کیس میں بلامعاوضہ قانونی معاونت نےاس ناممکن کوممکن کردکھایا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس نیکی کا دنیاوآخرت میں بہترین اجرعطافرمائے آمین-
واضح رہے کہ فتح محمد کو 34 سال قبل جنرل ضیاء الحق کی قائم کردہ سپیشل عدالت نے 1988 دہشت گردی کے مختلف الزامات کے تحت عمر قید ، تین بار سزائے موت، جرمانہ اور جائیداد کی ضبطگی کی سزا سنائی۔