ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے 35کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

0
36

لاہور:ايشياء کپ ہاکي ٹورنامنٹ کے ليے 35 کھلاڑيوں کا اعلان کرديا گيا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تربيتی کيمپ بائيس ستمبر سے آرمی فزیکل فٹنس اسکول ايبٹ آباد ميں شروع ہوگا۔ ايشياء کپ اکيس سے تيس جنوری تک آئيندہ سال ڈھاکہ ميں کھيلا جاے گا۔

ذرائع کے مطابق اولمپين دانش کليم کو ہيڈ کوچ اور رانا ظہیراحمد بابر محمد عمران ، مدثر علی خان ، زاہد افضل معاون کوچز ہوں گے۔ محمد عابد امين فزيکل ٹرينر ابوزرامراو ويڈيو اناليسٹ ہوں گے ۔ سات گول کيپرز لاہور ميں خواجہ محمد جنيد اور ناصر احمد کي زير نگراني تربيت حاصل کريں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق پيتيس کھلاڑيوں ميں فل بیکس: ارباز احمد ، ۔سمیع اللہ خان، عثمان بشیر، محمد عثمان، ریحان بٹ ، احتثام اسلم ہاف بیکس ميں معين شکیل،عقیل احمد، رضوان علی، اُسامہ، عاصف حنیف ، محب اللہ ، محمد عبد اللہ ، حسنین بابر، قیصر ،عبدالباسط فارورڈز ميں رومان خان ،غظنفر علی ، حماد انجم ، محسن خان، زین اعجاز ،علی عزیز،عدیل طیف ، مرتضیٰ یعقوب ،محمد فہد ، افراز ، عبدل منان،عمیر ستار ،ارشد لیاقت ، وقار علی ، رانا وحید ،محمد بلاول ، تقی الحسن ،شازیب خان ، حماد ایاز شامل ہوں گے ۔ لاہور ميں تربيت حاصل کرنے والے گول کيپرز ميں وقار یونس ،عبد اللہ اشتیاق ، اکمل حسین، نعمان، امجد علی ، منیب الرحمن اور شیخ عبد اللہ شامل ہيں۔

Leave a reply