مقبوضہ کشمیر کے 354طلبا وطالبات کل پاکستان پہنچیں گے

0
33

پاکستان میں اعلی تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے سرکاری اعلان کے بعد پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والےبھارتی مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 354 طلبا وطالبات آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچیں گے۔ یہ تمام کشمیری طلبہ کورونالاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں تدریسی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث مقبوضہ کشمیرواپس چلے گئے تھے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ان طلبہ و طالبات کی سفری دستاویز ان کے حوالے کر دی تھیں جب کہ وزارت داخلہ نے واہگہ بارڈرپر متعلقہ حکام کو کشمیری شہریوں کی فہرست ارسال کردی۔ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے یہ طلباوطالبات پاکستان میں مختلف میڈیکل تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان طلبہ و طالبات کے لئے آج 10 ستمبر کو واہگہ بارڈر خصوصی طورپر کھولاجائے گا۔ دریں اثنا بھارت میں کورونا وائرس اور پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں رکے ہوئے 75 پاکستانی شہری بھی آج واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے۔

Leave a reply