جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، بیماریوں کا علاقے بھر میں راج

0
29

(غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

نمائندہ باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل انتظامیہ نے اپنے علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگوا دیے اور وزیر اعظم کے ویژن کو پس پشت ڈال کر صاف شفاف دیہات کی دھجیاں اڑا دیں دربار شیخ علمدین نئی آبادی نین وال روڑ پر لگے گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر اور ان کی بدبو اور مکھیوں کی بڑھتی ہوئی افزائش خطرناک بیماریوں کو پروان چڑھانے لگی عوام سانس اور اسہال جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہیں اس سے پہلے بھی تحصیل کونسل کے متعدد ایریا میں صفائی کے حوالے سے نشاندھی کی گئی ہے جس میں روسہ ٹبہ دربار شیخ علمدین گورنمنٹ سکول جمشیر خورد کے سامنے گندگی اور گندے پانی نے ڈیرے جما رکھے ہیں مگر مجال ہے انتظامیہ کے سر میں جوں تک رینگی ہو بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ تحصیل کونسل کے افسران اور ملازمین ہر ماہ عوام کے دیے ہوے ٹیکس سے تنخواہ تو خزانہ سرکار سے لیتے ہیں مگر کام کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں علاقائی سیاسی و سماجی کارکنان کا وزیر اعلی پنجاب ڈی سی قصور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے مطالبہ ہے کہ از خود نوٹس لے کر انکوائری کی جاے کہ تحصیل کونسل انتظامیہ اپنے اعلی افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پر روزانہ کی بنیاد پر دے کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں علاقائی عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقوں کی فوری صفائی کروائی جاے

Leave a reply