تین سال بیت گئے،ریٹائرمنٹ کی تاریخ گزرچکی اب تو کیس سن لیں،سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا چیف جسٹس کو خط باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنی اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کو ایک اور خط لکھ دیا۔ 5 صفحات پر مشتمل خط میں سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام لکھا کہ زندگی کا بڑا حصہ عدل کی راہدارایوں اور ایوانوں میں گزارنے کے بعد حصول انصاف کے عمل سے دلبرداشتہ ہو کر آپ سے ذاتی التماس کرتے ہوئے تذبذب کا شکار ہوں ،کاش ایسا نہ ہوا ہوتااور میری آئینی درخواست کو خصوصی سلوک کا مستحق گرداننے کی بجائے ایک عام سائل کے طور پر ہی لیا جاتا ،میری آئینی درخواست کو دائر کئے ہوئے تقریبا 3 سال کا عرصہ گزر چکا اپنی معذولی کے خلاف قانونی جدوجہد کے دوران ہی میری ریٹائرمنٹ کا وقت آ گیا لیکن آج بھی میری درخواست پر پیشرفت ممکن نہیں ہو سکی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عدل و انصاف کی سب سے بڑی بارگاہ میں کھڑے، عدالت عالیہ کے ایک جج کے ساتھ یہ سلوک ہمارے … تین سال بیت گئے،ریٹائرمنٹ کی تاریخ گزرچکی اب تو کیس سن لیں،سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا چیف جسٹس کو خط پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں