نواز شریف کی آمد،طیارے پھینکیں گے پھول

0
114
Nawaz Sharif

نواز شریف کی لاہور آمد، سول ایوی ایشن نے پھول پھینکنے کی اجازت دے دی ہے
نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچ رہے ہیں،‏نواز شریف کی آمد پر لاہور شہر پر پھول نچھاور ہوں گے ،‏21 اکتوبر کو طیارے لاہور شہر پر پھول گرائیں گے ،‏سی اے اے نے پھول نچھاور کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،‏نواز شریف کی آمد پرسہہ پہر 3 بجے ڈیڑھ گھنٹہ دو طیارے شہر پر پھول پھینکیں گے۔اس ضمن میں ن لیگ نے نجی فضائی کمپنی سے رابطہ کیا، فضائی کمپنی کو ایوی ایشن حکام سے اجازت مل گئی ہے

وہیں تین بجے سے ساڑھے پانچ بجے کے درمیان نواز شریف کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا جا سکتا ہے، نواز شریف پر پھول پھینکنے کے لیے سول ایوی ایشن نے چار افراد کو اجازت دی ہے، اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

نواز شریف اسلام آباد پہنچیں گے وہاں مختصر میٹنگ کے بعد نواز شریف لاہور آئیں گے،نواز شریف لاہور میں مینار پاکستان پرجلسہ سے خطاب کریں گے، جلسہ کی تیاریاں عروج پر ہیں، ن لیگی کارکنان دور دراز علاقوں سے روانہ ہو چکے ہیں، گلگت سے بڑا قافلہ لاہور کے لئے روانہ ہو چکا ہے، کراچی سے ٹرین بک کی گئی ہے،مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.

نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

 نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا 

Leave a reply