4 اپریل شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر عظیم الشان جلسے کا انعقاد
مورخہ 4 اپریل بروز اتوار بمقام قبائل مسجد روڈ پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بعد نمازِ عصر تا مغرب قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا جب کہ بعد نمازِ مغرب ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جائے گا ۔جس میں ایم این اے سالار ساحل قادر پٹیل،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر و ایم پی اے لیاقت علی آسکانی،جنرل سیکریڑی ڈسٹرکٹ ویسٹ علی احمد جان،این اے 249 کے نامزد امیدوار قادر خان مندوخیل ،کراچی ڈویژن کے عہدے داران،سماجی رہنما شرکت کریں گے۔واضح رہے کے سماجی رہنما اور مُختلف برادریوں کے لوگ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کرے گے۔