کراچی میں 4 ارب روپے سے زائد سیلزٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
ترجمان انکم ٹیکس کے مطابق ملزم آر ٹی او ایک کی جانب سے 1.9ارب کےسیلزٹیکس فراڈ میں ملوث ہے،ایل ٹی او کی جانب سے2.3 ارب کےسیلزٹیکس فراڈمیں بھی ملوث ہے۔سیلزٹیکس فراڈ پرملزم کیخلاف علیحدہ علیحدہ ایف آئی آر ہیں،فراڈ میں ملوث ملزم ایف بی آر کوڈیڑھ سال سےمطلوب تھا۔
میڈٍیا کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملزم کو کسٹمز،ٹیکسیشن اوراینٹی اسمگلنگ کی اسپیشل کورٹ میں پیش کردیا گیا ،عدالت کی جانب سے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا۔ترجمان انکم ٹیکس کے مطابق آر ٹی او ایک نے ملزم کیخلاف مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔