فیصل آباد:4 بچوں کو نہر میں غربت کی وجہ سے نہیں پھینکا بلکہ.. سنگدل باپ نےظالمانہ اقدام کی وجہ بتادی ،اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں4 بچوں کو مبینہ طورپرنہرمیں پھینکنے والے ملزم محسن کے بھائی نے واقعے کی وجہ غربت یا بےروزگاری ہونے کی تردیدکردی۔
احسن کا کہنا ہےکہ اس کے بھائی کو مالی پریشانی نہیں تھی، نہ ہی بے روزگار تھا، بچوں کے عید کے کپڑے بھی بنارکھے تھے، میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
دوسری جانب پولیس کی حراست میں موجود ملزم نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی کے اپنے بہنوئی سے ناجائز مراسم ہیں، گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا ،
ملزم محسن نے غصےمیں آکر اس نے اپنے بچوں 7 سالہ ذوالقرنین ، 4 سالہ حوریہ ، 2 سالہ نمرہ اور ایک سالہ عروہ کو 23 اپریل کوموٹر سائیکل پر بٹھایا اور بھکھی نہر میں پھینک دیا۔
ملزم کےمطابق اس کے بیٹے نے اس وقت اپنی سب سے چھوٹی بہن کو گود میں اٹھا رکھا تھا۔