پشاور میں مدرسے کا طالبعلم 4 افراد کےتشدد سے جاں بحق

0
33

پشاور: پشاور میں مدرسے کا طالبعلم 4 افراد کےتشدد سے جاں بحق،اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں مدرسے کے گیارہ سالہ طالب علم نامعلوم افراد کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔

ایبٹ آباد سے ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت میں مدرسے کا گیارہ سالہ طالب علم نامعلوم افراد کے مبینہ تشدد جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے مدرسے سے لاش برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکے کے گلے میں رسی ڈال کر قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے کی مسجد کے پیش امام کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر ایبٹ آباد میں مویشی باغ میں آنے پر بااثر افراد نے 7 سالہ بچے نعمان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد کے نواحی علاقے بیرن گلی کے رہائشی 7 سالہ نعمان پر بااثر افراد نے مویشی باغ میں آنے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد سے بچے کے جسم پر نشانات پڑ گئے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Leave a reply