الیکشن ٹکٹ کے لیے ہنگامہ، 4رہنما پارٹی سے خارج
ریاستی اسمبلی کے لیے انتخابات قریب آتے ہی حکمران پارٹی کے اندر ٹکٹوں کے حصول کے ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 4رہنماﺅں کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
مہاراشٹر الیکشن جیتنے کے لئے مودی سرکار کروا سکتی ہے ایک اور پلوامہ حملہ
واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرکے اسمبلی انتخابات قریب ہیں ۔ بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی کے اندر بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے جھگڑے شروع ہو گئے ہیں۔ بی جے پی نے ان چاررہنماﺅں کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے جنھوں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے تھے۔
مذکورہ سیٹوں پر پہلے سے ہی بی جے پی یا اس کی معاون پارٹی نے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہوا ہے۔
شیو سینا اور بی جے پی میں چپقلش بڑھنے لگی…. اہم خبر آ گئی
واضح رہے کہ چرن واگھمارے (تمسر)، گیتا جین (میرا بھیندر)، بالا صاحب اوول (پمپری-چنچواڑ) اور دلیپ دیشمکھ (سمیر پور) کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔