کراچی:میاں بیوی بچوں سمیت 4 افراد کو گلاکاٹ کرقتل کردیا گیا

0
45

کراچی: ملیر میں گھر میں چھری کے وار سے میاں بیوی اور بچوں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کو اطلاع ملی کہ ملیر شمسی سوسائٹی کے علاقے میں گھر میں چھری کے وار سے پانچ افراد شدید زخمی ہیں۔

ریسکیو حکام اور پولیس موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ زخمیوں میں تین بچے ، ایک خاتون اورایک مرد شامل ہے۔ریسکیو حکام نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں چار افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔واقعہ گراؤنڈ پلس ون مکان کی پہلی منزل پرپیش آیا۔ پولیس موقع سے شواہد اکٹھا کر رہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کے گلے کٹے ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ملیر شمسی سوسائٹی میں چھریوں کے وار سے 4 افراد قتل کئے گئے ہیں، بظاہر لگتا ہے شوہر نےبیوی اوربچیوں کاقتل کرکے خود کشی کی کوشش کی،گھرسے شدید زخمی حالت میں ملنے والے شخص کا گلابھی کٹا ہوا ہے ،جاں بحق وزخمی ہونے والوں کی شناخت فاطمہ ،2-حما .3-نمرا،4-نیہا کے طور پر ہوئی، فہد عمر40سال،اور ایک خاتون عمر 32 سال زخمی ہیں،

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےملیر شمسی سوسائٹی واقعہ کا نوٹس لیا ہے،گورنر سندھ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی گورنر سندھ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے، دوسری جانب
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے اور ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے واقعےمیں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی ہے،

ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ فواد نامی شخص ہے جو فیکٹری میں سیلز منیجر کے طور پر کام کرتا ہے بیگم اور تین بیٹیاں گھر میں ہیں ، صبح فواد ڈیوٹی پر گیا واپس آکر یہ کام کیا ملزم فواد نے پہلے بیگم اور تین بیٹیوں کو قتل کیا ہے والدہ سے معلومات حاصل کی ہیں فواد کا اہلیہ سے جھگڑا معمول تھا فواد کی وائف کی آواز بھابھی نے سنی تو گھر والے اوپر گئے دروازے کی کنڈی توڑ کرگھر والے اندر داخل ہوئے شورشرابے کی آواز نہ آنا اس سے شبہ ہے کہ نشہ آور چیز دی گئی ہوجائے وقوع سے آلہ قتل مل گیا ہے

دوسری طرف فیصل آباد میں ٹک ٹاک پر زیادہ فالورز ہونے کے حسد میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں 11 نومبر کو نایاب نامی ٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا تھا۔ایس ایس پی آپریشن عبداللہ کے مطابق نایاب کے قتل کی پولیس کو اطلاع دینے والا اس کا اپنا بھائی تیمور تھا۔

مقتول کے بھائی کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے تو اس نے انکشاف کیا کہ نایاب اور وہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے لیکن نایاب سوشل میڈیا ایپ پر اس سے زیادہ مقبول تھا، حسد کا شکار ہوکر اسی نےاپنے بھائی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا ہے۔ماہرین نفسیات کے مطابق سوشل میڈیا کا بے جا استعمال نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

اس حوالے سے ماہر نفسیات ڈاکٹر کلثوم کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اور اس جیسی ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپس کی وجہ سے نوجوان ذہنی طور پر بیمار ہورہے ہیں، بعض اوقات لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اس کے سدباب کے لیے والدین ہی سب سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

Leave a reply