سمندری طوفان شاہین کے عُمان پر براہ راست اثرات مرتب ہوں گے عرب موسمیاتی سروس

0
39

سمندری طوفان شاہین عمان کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے جبکہ ملک میں کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

باغی ٹی وی :”العربیہ” کے مطابق سمندری طوفان "شاہین” آج اتوار کی صبح سلطنت عُمان کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ سوشل میڈیا پر عمان میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں اور تیز آندھی کی تصاویر اور وڈیو شئیر کی گئیں-

عمانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہین طوفان کے سبب مسقط صوبے میں انتہائی تیز بارشیں ہو رہی ہیں شہری دفاع کے مطابق صوبے میں بارش کے دوران سواریوں میں پھنس جانے کے 9 واقعات کی اطلاع ملی اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 25 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔


قدرتی آفات کے پیشگی انتباہی قومی مرکز کے مطابق شاہین طوفان کا مرکز مسقط صوبے سے تقریبا 130 کلو میٹر دور ہے۔ مرکز کے گرد ہوا کی رفتار کا اندازہ 116 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

"شاہین”سمندری طوفان نے گوادرکے ساحل پرہلچل مچادی:کشتیاں الٹ گئیں،خطرے…

عرب موسمیاتی سروس کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان شاہین کے عُمان پر براہ راست اثرات مرتب ہوں گے۔


عُمان کی شہری ہوابازی کی ایجنسی نے کہا ہے کہ قومی قدرتی آفات پیشگی انتباہی مرکز کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر اور موسمی چارٹس کے تجزیے سے پتا چلا ہے کہ سمندری طوفان ’’شاہین‘‘ شدت اختیار کرچکا ہے اور اب وہ سمندری طوفان کی کیٹگری ایک میں شامل ہے۔

عمان میں حکام نے سمندری طوفان شاہین کی وجہ سے خراب موسمی حالات کے پیش نظر اتوار اور پیر (3 اور 4 اکتوبر) کو ملک بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

عمان کی خبررساں ایجنسی نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’3 اور 4 اکتوبر 2021 کو سلطنت میں نامساعد آب وہوا کے حالات کے پیش نظر ظفاراورالوسطیٰ کی گورنریوں کے سوا ریاستی انتظامی محکموں، دیگر قانونی اداروں اور نجی شعبے کے اداروں کے ملازمین کے لیے سرکاری تعطیل ہوگی۔‘‘


موسمیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ طوفان عمان پراثرانداز ہونے کے بعد خلیج عرب کی طرف بڑھے گا اوراس سے قطر بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

سنہرے مستقبل کے لیے بیرون ملک جانے والےجہلم کے نوجوانوں کا گروپ تاوان کےلیے اغواء

اس سے قبل عمان کے شہری ہوا بازی کے ادارے نے خبردار کیا تھا کہ اس طوفان کے سبب تیز ہوائیں چلیں گی اور200 سے 600 ملی میٹرتک موسلا دار بارش ہو گی۔ بارش کے نتیجے میں شمالی البطینہ، جنوبی البطینہ، مسقط، الظہیرہ، البریمی اورالداخلیہ میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔


عمان میں ہفتے کے روز الخابورہ اور صحم میں ساحلی علاقوں سے شہریوں کو نکال کر پناہ کے مراکز منتقل کر دیا گیا تھا۔ ادھر عمانی وزارت صحت نے شاہین طوفان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی پلان نافذ کر دیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ 130 برسوں کے دوران میں 46 طوفان عُمان کے ساحلوں تک پہنچے ہیں-

دوسری جانب سمندری طوفان سے گوادر کے ساحل سے بھی اونچی لہریں ٹکرا رہی ہیں اور سمندر میں طغیانی بھی ہے۔ حکام نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

مقام براہیم پر خانہ کعبہ کا عکس، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Leave a reply