450 بھارتی شہری سعودی عرب میں گرفتار ہونے کے بعد مودی سرکار پر برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بھیک مانگنے پر 450 بھارتی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا
سعودی عرب میں کرونا کی وجہ سے بھارتی شہری بے روزگار ہوئے اور انہوں نے بھیک مانگنا شروع کر دی جس پر انہیں سعودی حکام نے حراست میں لے لیا، سعودی حکام نے 450 بھارتی شہریوں کو حراست میں لیا ہے
سعودی حکام نے جن بھارتی شہریوں کو حراست میں لیا ہے ان کا تعلق تلنگانہ، آندھرا پردیش، اتر پردیش، بہار، راجستھان، ہریانہ، پنجاب، دہلی، کرناٹک اور مہاراشٹر ریاست سے ہے۔ حراست میں لئے گئے مزدوروں میں سے 39 اتر پردیش، 10 بہار، 5 تلنگانہ، 4-4 مہاراشٹر، جموں کشمیر، کرناٹک اور 1 کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے۔
بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم مایوس ہو چکے ہیں، کرونا نے سب کچھ چھین لیاملازمت چلی جانے کے بعد ایسے حالات بنے کہ انہیں بھیک مانگنی پڑی،اور اسی جرم میں انہیں گرفتار کر لیا گیا.
بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا ودیگر ممالک کے افسران نے اپنے شہریوں کی مدد کی اور انہیں یہاں سے نکال لیا،انکی مالی مدد کی گئی تا کہ وہ کرونا میں مشکل کا شکار نہ ہوں لیکن مودی سرکار نے ہمیں تنہا چھوڑ دیا، ہم اب تک پھنسے ہوئے ہیں.