12 سالہ لڑکے کی برہنہ نعش ملنے پر پولیس متحرک،گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

12 سالہ لڑکے کی برہنہ نعش ملنے پر پولیس متحرک،گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار پسرور میں کمسن طلحہ کے اندھے قتل کا معمہ حل دوست ہی قاتل نکلا، قاتل گرفتارکر لیا گیا ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق پسرور تھانہ سبز پیر کے علاقہ میں گزشتہ روز 12 سالہ طلحہ کی برہنہ نعش ملی تھی. وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے کل اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔ڈی پی اوسیالکوٹ نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں اندھے قتل کا معمہ حل کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔سیالکوٹ پولیس نے24 گھنٹے سے کم عرصہ میں اندھے قتل کے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے. ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملزم عبداللہ مقتول طلحہ کا دوست تھا ملزم نے طلحہ کو بدفعلی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا. ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے. پولیس ٹیموں نے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں قاتل کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب جناب جان محمد گوہر نے بچے کے ساتھ بدفعلی … 12 سالہ لڑکے کی برہنہ نعش ملنے پر پولیس متحرک،گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار پڑھنا جاری رکھیں