49 پارکس کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

karachi

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے 49 پارکس کی تزئین و آرائش اور جدید سہولیات سے آراستہ کر رہی ہے.

باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ پارکس اینڈ ریکریشن کے افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مرےضہ وہاب کا کہناتھا کہ رواں سال 47 نئے پارکس کراچی کے مختلف علاقوں میں تعمیر کئے جائیں گے، کے ایم سی کے تمام پارکوں کے محل وقوع، رقبہ، نقشہ اور فراہم کی گئیں سہولیات کے متعلق مکمل تفصیلات شہریوں کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب کی جا رہی ہیں. کراچی کو سرسبز اور صاف ستھرا شہر بنانے کی کاوشیں عام شہریوں اور کاروباری انجمنوں کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے.

میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اخلاق خان یوسف زئی اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگرچہ سرکاری سطح پر ہونے والے اقدامات کے نتیجے میں شہر میں پارکس اور تفریحی مقامات کی صورت حال خاصی حد تک بہتر ہو چکی ہے تاہم اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، مختلف اضلاع میں موجود پارکس شہریوں کی اہم اور بنیادی ضرورت ہیں، انہیں نہ صرف قبضہ مافیا سے بچانا ہے بلکہ پہلے سے بہتر سہولیات سے بھی آراستہ کرنا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پارکوں میں جھولے اور دیگر آلات درست حالت میں رکھے جائیں، پارکوں کا 25فیصد ایریا تفریحات اور ضروریات زندگی کے لئے مختص ہونا چاہئے، قومی یادگاروں پر کسی قسم کی برانڈنگ کی اجازت نہ دی جائے،محکمہ پارکس رواں مالی سال کا ریونیو کا ہدف ہر صورت میں مکمل کرے اور اپنے اخراجات کوکنٹرول کرکے کفایت شعاری اپنائے.

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں 47 نئے پارکوں کی تعمیر کے لئے فنڈز موجود ہیں لہٰذا اس سلسلے میں کاموں کو تیز کیا جائے، تمام پارکوں میں تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء دستیاب ہونی چاہئیں،انہوں نے کہا کہ باغ ابن قاسم، کورنگی فیملی پارک، کشمیر پارک، عزیز بھٹی پارک سمیت تمام پارکوں میں فراہم کی گئیں مختلف سہولیات کے کنٹریکٹرز سے مکمل ریونیو جمع کیا جائے تاکہ ان پارکوں کی بہتری پر خرچ کیا جا سکے، پارکس ڈپارٹمنٹ گرین بیلٹس اور چورنگیوں کے علاوہ سڑکوں کے اطراف بھی بیوٹیفکیشن کا کام تیز کرے اور ایسی تمام کھلی جگہوں پر خوش نما موسمی پھول لگائے جائیں، انہوں نے کہا کہ شہر میں تعمیر و ترقی کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی سندھ حکومت کے تعاون سے آنے والے دنوں میں شہریوں کو اور بھی بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے عزم پر کاربند رہے گی۔

کار ڈیلرز حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے، نیٹ ورک بے نقاب

کراچی میں ایک بار پھر کورونا کیسز رپورٹ ہونا شروع

فریال تالپور کی زیرِصدارت پارٹی کی خواتین ارکانِ اسمبلی کااجلاس

فلسطینی طلبا کی فیسیں معاف ،وظیفے دینے کا اعلان

Comments are closed.