اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 5 ملزمان سمیت 3 منشیات فروش گرفتار

0
39
اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 5 ملزمان سمیت 3 منشیات فروش گرفتار

شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 5 ملزمان سمیت 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے 5 پستول بمعہ راؤنڈز اور 2 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے، ملزمان کی شناخت محمد رمضان, وقار, سکندر, جاوید, حفیظ عرف جلیلا, واجد, سجاد اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کو انٹیلیجنس ،ٹیکنیکل بیسڈ مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ملزمان شہر بھر میں حالیہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں سرگرم تھے, ملزمان کو علاقہ تھانہ کلری, بغدادی اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا.ملزمان عادی ،پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں.

گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، ملزم حفیظ عرف جلیلا اس سے قبل بھی قتل اور منشیات فروشی کے 3 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.. ملزم واجد اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے 1 مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.ملزمان کے دیگر ساتھیوں کیلئے مزید ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جارہی ہیں,

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

علاوہ ازیں تھانہ عوامی کالونی پولیس نے کاررواٸی کی ہے اور بین الصوباٸی موٹرساٸیکل لفٹر گینگ بسٹ, پانچ موٹرساٸیکل لفٹرز گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان انتہاٸی مطلوب اسٹریٹ کراٸم اور موٹرساٸیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں,گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن اور زیر استعمال تین چوری شدہ موٹرساٸیکلیں پولیس تحویل میں لی گٸی, ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار بین الصوباٸی موٹرساٸیکل لفٹر گروہ سے 100 سے زاٸد موٹر ساٸیکل چوری اوراسٹریٹ کراٸم کی وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے,مزید ملزمان سے انکشاف ہوا کہ ملزمان موٹرساٸیکلوں کے پارٹس دوسرے شہروں میں فروخت اور دیگر موٹرساٸیکلیں اسٹریٹ کراٸم کی وارداتوں میں استعمال کرتے ہیں, گرفتار ملزمان میں دانش, محمد ارسلان, عبداللہ, سیفاللہ, اور محمد اسد عرف حمزہ شامل ہیں,گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے, ملزمان پہلے بھی موٹرساٸیکل لفٹنگ, غیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں, گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا,

Leave a reply