ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے 5 صحافی اسرائیل میں گرفتار

journalist

اسرائیل نے نیواتم ائیر بیس اور انٹیلی جنس اڈے پر ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے امریکی صحافی سمیت 5 صحافیوں کو گرفتار کر لیا ہے

اسرائیل نے جیریمی لوفرڈو نامی صحافی پر دوران جنگ دشمن کی مدد کرنےکا الزام لگایا ہے،اسرائیل نے صحافیوں کے خلاف کاروائی کی ہے اور انکو حراست میں لیا ہے،اس ضمن میں روسی صحافی آندرے ایکس کا کہنا ہےکہ اس سمیت دو صحافیوں کو بنا کسی الزام اسرائیلی فوج نے 11 گھنٹوں تک حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا

واضح رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر 190 بیسلٹک میزائل فائر کیے تھے اور اس حوالے سے ایران کے پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ 90 فیصد میزائل نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تا ہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو امریکا کی مدد سے ناکام بنا دیا، کچھ میزائل زمین پر گرے تاہم ان میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

دوسری جانب ایران نے امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ حملے کے لیے جس کی فضائی یا زمینی حدود استعمال ہوئی وہ نشانہ ہوگا،ایرانی اخبار کے مطابق ایران نے خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا جس میں خفیہ سفارتی ذرائع سے اردن، امارات، سعودی عرب اور قطر کو پیغام دیا گیا ہے،اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ممالک نے بائیڈن انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ وہ امریکا یا اسرائیل کو اپنے فوجی انفرا اسٹرکچر یا فضائی حدود ایران کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال کرنے دینا نہیں چاہتے ،اس سے قبل ایران نے اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کی دھمکی کے جواب میں جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے، اسرائیل کے اندر جو اہداف چاہے انہیں نشانہ بنایا، ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم اسرائیلی دفاعی نظام اور دیگر ملک ناکام رہے۔

Comments are closed.