تونسہ :قصبہ سوکٹر میں قتل ،دہشت گردی کرنے والے 5 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

تونسہ شریف، باغی ٹی وی ) نامہ نگار عمران لنڈ )قصبہ سوکٹر میں قتل ،خوف و ہراس اور دہشت گردی کرنے والے 5 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
تفصیلات کے مطابق چند یوم قبل ملزمان نے سابقہ رنجش پر قصبہ سوکڑمیں نوجوان کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں خوف ہراس پھیلانے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل اور5اشخاص زخمی ہوئے ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی اسلحہ و واردات میں استعمال شدہ موٹرسائیکل کے لیے ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن(ر)سجاد حسین خان، ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد راشد ہدایت کے احکامات کی روشنی میں تشکیل کردہ ٹیم نے ملزمان 1۔محمد عزیز ولدالہیٰ بخش سکنہ شادن لنڈ2،رانا مقصود ولد غلام شبیر سکنہ جھوک اترا3۔عصمت اللہ ولد سعید احمد قوم بندوانی سکنہ ڈیرہ غازیخان4۔محمد اکٹر ولد محمد رمضان قوم میرانی سکنہ جھوک اترا5۔آفتاب ولد غلام سرور قوم موچی سکنہ شادن لنڈ گرفتار کرکے ملزمان سے اسلحہ اور04عدد موٹرسائیکل برآمد کرلیے۔ محمد اقبال بزدارSHOتھانہ صدر تونسہ کاکہنا تھا بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد راشد ہدایت نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمہ میں تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جائے گی مدعی فریق کی حق تلفی نہیں ہوگی قصورواران کوانشاء اللہ جلد سزا دلوائی جائے گی۔

Comments are closed.