سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں‌پھیلانے پر5 سال قید 14 کروڑ روپے جرمانہ:فیصلے ہوگئے

0
45

ریاض :سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں‌پھیلانے پر5 سال قید 14 کروڑ روپے جرمانہ:فیصلے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی پبلک پراسیکیوشن نے وارننگ دی ہے کہ افواہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

عرب نیوز کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں افواہ پھیلائی تو اسے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کو بھی سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو سوشل میڈیا پر دشمن ملکوں کی جانب سے گھڑی گئی جھوٹی خبروں کو پھیلاتے ہیں۔

اتھارٹی نے بتایا کہ حال ہی میں ریاض میں میوزک کنسرٹ کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جن کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ جن سعودی شہریوں نے ان افواہوں کو پھیلانے میں حصہ لیا ہے انہیں نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق اس طرح کے جرائم کی سعودی عرب میں سزا پانچ سال سے زائد قید اور 30 لاکھ ریال جو کہ پاکستانی 14کروڑ8 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

یہ سزائیں پاکستان میں نہیں بلکہ سعودی عرب میٰں نافذ ہیں ، پاکستان میں تو سوشل میڈیا تو آزا ہے ہی مگرالیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا پراب جھوٹی اورفیک خبروں کا ذریعہ بن گئے ہیں‌، خصوصا حکومت کے خلاف اپوزیش اور دیگر ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے بعد ایسی ایسی خبریں وائرل ہورہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

دوسری بات یہ ہےکہ پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین کوایسے غلط اورمنفی پراپیگنڈے کو کنٹرول کرنےکےلیے نافذ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن اس سلسلے میں رکاوٹ بھی وہی ذرائع بن رہے ہیں جو فیک نیوز اورمن گھڑت خبروں اورتبصروں کا سہارا لیتے ہیں‌

Leave a reply