نادرا کے500سابق ملازمین جن کےپاس حساس معلومات تھیں ،وہ پاکستان چھوڑگئے

0
51

اسلام آباد:نادرا کے500سابق ملازمین جن کےپاس حساس معلومات تھیں ،وہ پاکستان چھوڑگئے ،اس حوالے سے چیئرمین نادرا نے انکشاف کیا ہے کہ نادرا کے 500 سابق ملازمین کا پاکستانی شہریت ترک کرکے ملک چھوڑ چکے ہیں‌، دوسری طرف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈی جی نادرا خیبرپختون خوا کو ہٹانے کی ہدایت کردی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت اجلاس میں چيئرمين نادرا طارق ملک انکشاف کیا کہ ملازمت سے ريٹائرمنٹ کے بعد 500 افراد پاکستانی شہریت چھوڑ گئے، اور ان شہريت چھوڑنے والوں کے پاس حساس معلومات تھیں۔

چیئرمین نادرا کے انکشاف پر کميٹی نے شہریت چھوڑنے والوں کی فہرست طلب کرلی۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم نے کہا کہ جن افسران کی دہری شہریت ہے اُن کو سائڈ پرتو کرسکتے ہیں۔

چیئرمین پی اے سی نورعالم نے چیئرمین نادرا سے پوچھا کہ ڈی جی نادرا خیبرپختونخوا لگانے کا معیار کیا ہے؟، خیبرپختونخوا افغانستان کے قریب ہے، یہ حساس عہدہ ہے۔ چیئرمین پی اے سی نے ڈی جی نادرا خیبرپختونخوا کو ہٹانے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین نادرا نے بتایا کہ ادارے میں 43 لوگوں کو کرپشن پر نکالا گیا، 2600 ملازمین کے کیسز کو دیکھ رہا ہوں۔چیئرمین پی اے سی نے حکم دیا کہ نکالے جانے کے بعد دوبارہ نادرا میں آنے والوں کی لسٹ بھی دیں۔

کميٹی نے دوبئی سے ڈی پورٹ 380 افغانیوں کی فہرست بھی مانگ لی جن سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے۔ کمیٹی نے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افغانیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے ديا۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ افغان مہاجرین شناختی کارڈ بنوا رہے ہیں ،اِس پر نظر رکھیں۔

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

Leave a reply