500 دیہات کو شہر سے ملانے والی سڑکیں تباہ،احتجاج

قصور
عوام دوست اتحاد قصور کے صدر اور ڈپٹی مئیر قصور کے امیدوار سردار فیصل اورنگزیب نے سڑکوں کی مرمت نا ہونے تک احتجاج کی کال دے دی،گورنمنٹ سے فوری سڑکیں مرمت کروانے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق صدر عوام دوست اتحاد قصور اور ڈپٹی مئیر تحصیل قصور کے امیدوار سردار فیصل اورنگزیب نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد کے بحران پر قابو پایا جائے جو کہ کسان کی اہم ضرورت ہے
کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس ریڑھ کی ہڈی کو مذید تنگی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ دے رہی ہے
ٹوٹی سڑکوں کے باعث 500 کے قریب دیہاتوں کے کسان بروقت اپنی سبزیاں پھل منڈی تک نہیں پہنچا پاتے جس کے باعث کسانوں کو سخت مالی نقصان ہو رہا ہے
سردار فیصل اورنگزیب نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گنڈا سنگھ تا حسین خانوالا ،کچہری چوک قصور تا سہجرہ اور کمال چشتی موڑ سے الہ آباد تک سڑکیں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور یہ سڑکیں 500 کے قریب دیہات کو شہر سے ملاتی ہیں لہذہ فوری طور پر ان سڑکوں کی مرمت کی جائے تاکہ کسانوں کو اپنی اجناس منڈی تک پہنچانے میں کوئی پریشانی نا ہو بصورت دیگر سڑکیں مرمت نا ہونے تک احتجاج جاری رہے گا
اگر گورنمنٹ کسانوں کے ساتھ مخلص ہے تو کھاد میں فوری سبسٹڈی دے تاکہ کسان خوشحال ہو اور ملک ترقی کرے

Leave a reply