پچاس سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں سکھن سے پچاس سے زائد ڈکیتی کی واردات میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا گیا
پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کو بھینس کالونی سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان 19 ستمبر کو شہری سے چار لاکھ کی زائد رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو لاکھ سے زائد کی رقم، اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل تحویل میں لے لی۔
پولیس کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی فرارہو گیا جس کی تلاش جاری ہے،گرفتار مرکزی ملزم محمد رمضان عرف منظور ڈکیتی کی واردتوں کے بعد فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کے واقعات میں بھی ملوث تھا۔گرفتار ملزمان پر درجنوں پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی، قتل، اقدام قتل جیسے سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزمان ڈسٹرکٹ کندھ کوٹ کشمور میں درج متعدد مقدمات میں مفرور بھی تھے۔
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزمان میں اختیار احمد اور محمد رمضان عرف منظور شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی جائیگی تاکہ متاثرہ شہریوں کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔