ایک شہر کے 53 صحافی کورونا کا شکار،باقیوں کیا حال ؟ کوئی نہیں جانتا،باخبرکرنےوالے بےخبرہوگئے

0
27

ممبئی :ایک شہر کے 53 صحافی کورونا کا شکار،باقیوں کیا حال ؟ کوئی نہیں جانتا،باخبرکرنےوالے بےخبرہوگئے،اطلاعات کے مطابق ملک کے کاروباری، میڈیا و فلم انڈسٹری کے مرکز سمجھے جانے والے شہر میں کم از کم 53 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارت میں پہلے بھی کم از کم 3 صحافیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبریں تھیں، تاہم ممبئی میں 18 اپریل تک کسی بھی صحافی میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں حکومت نے 19 اپریل کو درجنوں صحافیوں کے ٹیسٹ کرائے۔ترک خبر رساں ادارے اناطولو کے مطابق ممبئی کی مقامی انتظامیہ نے 167 صحافیوں کے کورونا کے ٹیسٹ کروائے جن میں سے 53 صحافیوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے مطابق ہر تیسرے صحافی میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور امکان ہے کہ کورونا سے متاثرہ صحافیوں کی تعداد مزید بڑھے گی۔مرکزی وزارت صحت کے جوائنٹ سیکریٹری لوو اگروال نے اتنی بڑی تعداد میں صحافیوں کےکورونا سے شکار ہونے کو تشویش ناک اور بدقسمتی قرار دیتے ہوئے صحافیوں کو ہدایات کیں کہ وہ بھی گھروں تک محدود رہیں۔

لوو اگروال نے اناطولو کو بتایا کہ ابھی تک ممبئی کے کچھ ہی صحافیوں کے ٹیسٹ کیے گئے جو زیادہ تر باہر جاتے رہتے تھے، تاہم 53 صحافیوں میں تشخیص کے بعد مزید صحافیوں کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ دیگر صحافیوں میں بھی کورونا کی تشخیص ہو، کیوں کہ جو صحافی کورونا کا شکار ہوئے، وہ اپنے کئی ساتھیوں سےملتے رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن 53 صحافیوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ان میں سے زیادہ تر ٹی وی چینل کے رپورٹرز تھے، تاہم فوٹوگرافرز اور اخباری صحافیوں سمیت دفاتر میں کام کرنے والے صحافیوں میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔اناطولو کے مطابق ممبئی کے سینیئر صحافی اشوک باگڑیا نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ایک نیوز چینل کے تمام رپورٹرز کورونا سے مبتلا ہوچکے ہیں، تاہم انہوں نے ٹی وی چینل کا نام نہیں بتایا۔ایک ہی شہر میں 53 صحافیوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد ممبئی کے صحافیوں میں خوف پھیل گیا ہے اور اب بڑے پیمانے پر متاثرہ صحافیوں کے ساتھیوں کے ٹیسٹ کرنے کے انتطامات کیے جا رہے ہیں۔

ممبئی پریس کلب نے بھی صحافیوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد حفاظتی انتظامات کو سخت کرتے ہوئے صحافیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی درخواست کی ہے۔ممبئی میں صحافیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے سے قبل ریاست مدھیا پردیش کےایک جب کہ ریاست تامل ناڈو کے بھی کم از کم 2 صحافیوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔ممبئی میں صحافیوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد بھارت کے دیگر بڑے شہروں نئی دہلی، کولکتا، پونے، احمد آباد، بنگلورو اور حیدرآباد میں بھی صحافیوں کے ٹیسٹ کرائے جانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply