ترکی میں دو سالہ بچی نےسانپ کو اپنےدانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا

انقرہ: ترکی میں دو سالہ بچی نے حملہ آور سانپ کو اپنے دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا۔
باغی ٹی وی : لڑکی کا ردعمل چونکا دینے والا تھا اسے ایک زہریلے سانپ نے کاٹا تھا، جسے اس نے مشرقی ترکی کے صوبہ بنگول میں اپنے دانتوں سے مار ڈالا۔
فن لینڈ کی وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر وائرل ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر بنگول کے قریب کنتار گاؤں میں واقعہ 10 اگست کو پیش آیا، جہاں کمسن بچی گھر کے باہر صحن میں کھیل رہی کہ اچانک چیخنے کی آواز آئی جس پر اہلخانہ اور پڑوسی جمع ہوگئے۔
تاہم اس صورتحال نے سب کوحیران کر دیا۔ لڑکی نے سانپ کو کاٹ لیا اور اس کے چہرے پر ڈسنے کے بعد اسے مار ڈالا پڑوسی جب بچی کے پاس پہنچے تو انہوں نے بچی کے ہاتھ میں سانپ دیکھا جس پر دانتوں سے کاٹنے کے نشانات بھی موجود تھے جب کہ سانپ نے بچی کے ہونٹ پر کاٹا تھا۔
ٹوئٹر پر تنقید،سعودی حکومت نے خاتون کو34 سال قید کی سزا سنادی
رپورٹ کے مطابق سانپ بچی کے کاٹنے سے موقع پر ہی مر گیا پڑوسیوں نے لڑکی کو ہسپتال لے جانے سے پہلے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جہاں اسے طبی نگرانی میں رکھا گیا جبکہ بچی کو فوری طور پر میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے 24 گھنٹے تک نگرانی میں رکھا گیا اور بعد ازاں گھر بھیج دیا گیا۔
لڑکی کے والد مہمت ایرکن نے بتایا کہ وہ کام پر تھے کہ ان کی بیٹی کو سانپ نے کاٹ لیا اور اللہ نے اسے بچایا پڑوسیوں نے مجھے بتایا کہ سانپ میری بیٹی کےہاتھ میں تھا، اور وہ اس کےساتھ اس وقت تک کھیلتی رہی جب تک اس نےاسے کاٹ نہ لیا،اورپھرمیری بیٹی نے ردعمل کے طور پر سانپ کو کاٹ لیا باپ نے بیٹی کو بچانے کی کوششوں پر پڑوسیوں کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ اگرچہ اس بچی پر حملہ کرنے والے سانپ کی قسم کا علم نہیں ہے تاہم ترکی میں سانپوں کی کل 45 اقسام موجود ہیں جن میں سے 12 زہریلی ہیں۔