ملکی تاریخ میں پہلی بارایک دن میں اسکردو ائیرپورٹ پر6 پروازوں کی آمد:واقعی تبدیلی آگئی

0
58

اسکردو:ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں اسکردو ائیرپورٹ پر 6 پروازوں کی آمد:واقعی تبدیلی آگئی ،اطلاعات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں اسکردو ائیرپورٹ پر6 شیڈول پروازوں نے لینڈنگ کی۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) ترجمان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے وژن اور وزیر ہوابازی کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی پروازوں میں غیر معمولی اضافہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ 24 جولائی کو اسکردو ائیر پورٹ پر اسلام آباد کے علاوہ کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے 6 پروازیں پہنچیں اور6 روانہ ہوئیں۔

اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نےکہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات دنیا کے خوبصورت ترین علاقے شمار ہوتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ ان علاقوں کو پورے پاکستان اور پوری دنیا کیلئے کھولا جائے۔

Leave a reply