6 لاکھ ٹن گندم خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اسمگل ہوئی. حکام

0
41

6 لاکھ ٹن گندم خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اسمگل ہوئی، حکام

ملک کو 45 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے، اور وزارت فوڈ سیکیورٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بااثرآڑھتیوں نے 40 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرلی ہے۔ ملک بھر میں گندم بحران شدت اختیار کر گیا ہے، عوام آٹے کیلئے پریشان ہیں، مل مالکان اورآڑھتیوں کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں اور منافع خور دو ارب روپے اضافی جب کہ ذخیرہ اندوز 30 ارب روپے منافع کما چکے ہیں۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ صوبے21 فیصد گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے، جب کہ خیبرپختونخوا حکومت گندم کی اسمگلنگ روکنے میں ناکام ہوگئی ہے، اور 6 لاکھ ٹن گندم خیبر پختونخوا کے راستے افغانستان اسمگل ہوئی ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ ملک کو 45 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامناہے، جب کہ بااثر آڑھتیوں نے 40 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرلی ہے۔ اور رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے دو ماہ میں 30 ارب روپے اضافی منافع کمایا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہاتھا کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں کا تعین صوبائی حکومتیں کرتی ہیں۔صوبوں میں مہنگائی کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔فلور ملز مصنوعی طور پر قیمتوں میں اضافی کرتی ہیں۔فلور ملز اپنی صلاحیت کے مطابق آٹا نہیں بناتی۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ سندھ نے گندم کی سپورٹ پرائس چار ہزار مقرر کی ۔سپورٹ پرائس مقرر کرنے سے پہلے کسان کی لاگت کو دیکھا جاتا ہے۔چار ہزار سپورٹ پرائس پر مزدور آٹا کیسے خریدے گا۔بلاول بھٹو اور وزیر اعظم کی جس دن ملاقات ہو جائے گی اس دن گندم کی قیمت پر مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی ،ابھی تک ایک کلو چینی برآمد نہیں کر سکے۔عالمی منڈی میں چینی سستی ہو چکی ہے ۔

Leave a reply