امریکا میں 6 روز میں ایک ہی اسٹور کو تین مرتبہ لوٹنے والا ڈاکو چوتھی بار گرفتار

0
28

نیوجرسی: دنیا کی سپرپاورہونے کا دعویدار امریکا کو کورونا نے اس حد تک تباہ کردیا ہےکہ ہرطرف مہنگائی ،بھوک افلاس اوربے بسی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں بے بس بھوک افلاس کے مارے 6 روز میں ایک ہی اسٹور کو تین مرتبہ لوٹنے والے ڈاکو کو پولیس نے چوتھی کوشش میں گرفتار کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق نیوجرسی ریاست کے شہر جرسی سٹی میں سودا سلف کا ایک چھوٹا اسٹور’ اوگی گروسری ڈیلی‘ کے نام سے واقع ہے یہاں 10 سے 16 جنوری کے دوران ایک ہی شخص نے تین مرتبہ ڈکیتی کی لیکن پھرمورِس جانسن نامی ایک افسر سادہ لباس میں وہاں منتظر رہا اور اس نے عادی مجرم کو گرفتار کرلیا۔

خاتون سیاح کو جنگی یادگار پر بے لباس تصویریں بنانے کی وجہ سےشہر بدر کر دیا گیا

77 سالہ اوگی لوپیز اسٹور کے مالک ہیں جو اپنے بیٹے کے ساتھ اسٹور پر ہوتے ہیں ان کے بڑھاپے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 34 سالہ ٹریوس نیلے نے تین مرتبہ اسٹور کو لوٹا اور چوتھی مرتبہ دھرلیا گیا لیکن اس کوشش میں مالک کے بیٹے اور پولیس افسر نے روکا تو اس نے بھاگنے کی کوشش میں مجرم نے مالک کے بیٹے پر حملہ کیا جس میں ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

اس سے قبل لوپیز جونیئر یعنی بیٹے کو دومرتبہ یہی چور زخمی کرکے بھاگ چکا تھا تاہم چوتھی کوشش میں پولیس افسر مورس نے اسے قابو کرلیا اور اب وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بے بس بھوک افلاس کے مارے 80 سے زائد افراد نے ایک سپراسٹور پرڈاکہ ڈال کر وہاں سے کھانے پینے کی تمام اشیا لوٹ لیں بھوک افلاس اورمہنگائیکے مارے ان بے بس ڈاکوؤں نے ایک بڑے سپر اسٹور ’نارڈاسٹارم‘ میں دھاوا بولا، دو ملازمین پر تشدد کیا اور ایک پر مرچوں کا اسپرے کرنے کے بعد سامان اور پیسوں سے بیگ بھرے،گاڑی میں بیٹھے اور نو دو گیارہ ہوگئے۔

پولیس نےواردات کی جگہ سے سے تین افراد کو گرفتار کرلیا تھا پولیس کا کہنا تھا لٹیروں نے چہروں پر ماسک پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکا میں کشتی سمندر میں ڈوب گئی،39 افراد لاپتہ

Leave a reply