6 سالہ بچی اغواء کے معاملے پر عدالت کا پولیس کی ناقص کاروائی پر اظہار برہمی

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی پولیس تھانہ نیو ٹاؤن نے چند روز قبل وہاب جمیل نامی نوجوان کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کیا اور بعدازاں ایف آئی آر میں درج دفعات کو ثابت کرنے اور وقوعہ کی سچائی کے اثبات کے لیے تفتیش کرنے اور دیگر ثبوت لانے میں ناکام رہی،

ملزم وہاب کے وکیل سید عمر سہیل شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے کہ وقوعہ صراصر جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ وقوعہ کا کوئی ایک بھی چشم دید گواہ سرے سے موجود ہی نہیں جبکہ صرف مدعی اور دیگر راہ گزیرلوگوں کی سنی سنائی بات پر اعتبار کرتے ہوئے پولیس نے بنا ثبوت مقدمہ درج کیا۔

وکیل سید عمر سہیل شاہ نے مزید کہا مذکورہ 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا بھی کوئی ایک ثبوت یا میڈیکل بھی نہ ہے، صرف اور صرف سنی سنائی اور من گھڑت کہانی پر مبنی مقدمہ میں معصوم طالب علم وہاب کو ملوث کیاگیا ہے جس پر عدالت نے پولیس سے ثبوت وقوعہ طلب کیے تو تفتیشی افسر پیش کرنے میں ناکام ہوگیا۔

مزید برآں اس مقدمہ میں غلط دفعات کے اندراج اور پولیس کے رویے پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایچ او نیو ٹاؤن سمیت تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کا سی پی او راولپنڈی کوحکم دیکر بے گناہ وہاب جمیل کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

Leave a reply