6 سالہ مسیحی برادری کی بچی مبینہ ذیادتی کا شکار

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی۔(4 مئی2021) کو یہ واقعہ مسیحی بچی کے ساتھ پیش آیا۔ 6 سالہ مسیحی برادری کی بچی مبینہ ذیادتی کا شکار ہوئی۔زیادتی پر اہلِ علاقہ مشتعل ہو گئے،اہلِ علاقہ نے ملزم کے گھر پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ بھی کی۔بچی کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا۔احتجاج کے باعث عیسیٰ نگری پر ٹریفک جام ہوگئی۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی ہوائی فائرنگ ہوئی۔عوام کا کہنا تھا کہ ملزم کو پولیس تھانے نہ لیجایا جائے بلکہ عوام کے حوالے کیا جائے۔عوام نے یہ بھی کہا کہ پولیس ملزم کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
یاد رہے اس سے پہلے بھی کئی بار اسے حادثات سامنے آئے ہیں سندھ حکومت اور سندھ پولیس اسے حادثات پر سخت سے سخت کاروائی کرے تاکہ ہمارے ملک میں ہر بچی ہر عورت ہر لڑکی کو تحفظ ملے۔

Leave a reply