6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم دفاع و شہداءکے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی ہے کہ ہم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا کر رہیں گے، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لئے ہر سطح اور ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہیں گے، بھارت کے یکطرفہ فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں، یقیناً دنیا کو ادراک ہوتا جا رہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سلگنے والی یہ چنگاری دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کا سورج ہر سال ہمارے قومی ولولوں کی یاد تازہ کرنے اور وطن کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے عہد کی تجدید کے لئے طلوع ہوتا ہے، 54 سال پہلے، ہماری بہادر مسلح افواج نے پوری قوم کے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس دن کو جرات و بہادری، ایثار و قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ بنا دیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ … 6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت پڑھنا جاری رکھیں