مقبوضہ کشمیرمیں‌بھارتی مظالم کے خلاف 6 امریکی سینیٹرز کا خط ، حالات سے آگاہ کیا گیا

0
44

6 امریکی سینیٹرز نے بھارت میں امریکی سفیر اور اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو خط لکھا ہے۔جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہےکہ بھارت کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے، اس خط میں کہا گیا ہےکہ بھارت کو کشمیریوں پر مظالم ڈھانے سے روکا جائے

بھارت میں امریکی سفیر اور اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو امریکی سینیٹرز نے خط میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے جموں کشمیر میں مواصلاتی رابطے بند کر رکھے ہیں، جموں کشمیر میں کرفیو، اظہارِ رائے، اجتماعات، نقل و حرکت پر بندش ناقابلِ قبول ہے۔ بڑی تعداد میں جبری گرفتاریوں، عصمت دری، رہنماؤں کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

خط میں کہا گیا ہےکہ جموں کشمیر میں نسل کشی پر جینوسائیڈ واچ کے الرٹ پر گہری تشویش ہے، اس ساری صورتِ حال سے پاک بھارت تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔خط میں اپنے سفیر اور ناظم الامور کو ہدایت کی ہے کہ وہ جموں کشمیر میں پابندیاں اٹھانے اور صحافیوں کی رسائی کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

Leave a reply